پی آئی اے بعد از حج آپریشن کے دوران پروازوں کی بروقت آمدورفت کا تناسب 96 فیصد رہا

پیر 9 اکتوبر 2017 19:03

پی آئی اے بعد از حج آپریشن کے دوران پروازوں کی بروقت آمدورفت کا تناسب ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2017ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی ای) کا بعد از حج آپریشن 96 فیصد پروازوں کی بروقت آمدورفت کے تناسب کے ساتھ کامیابی سے مکمل ہو گیا۔ اس سال پی آئی اے نے 58 ہزار حجاج کرام کو وطن واپس پہنچایا۔ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مشرف رسول سیان نے پی آئی اے حج ٹیم کو بعد از حج آپریشن کے دوران بہترین کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال کی نسبت اس سال پروازوں کی بروقت آمدورفت کی شرح 96 فیصد رہی جس میں گزشتہ سال کی نسبت4 فیصد کی مزید بہتری ہوئی ہے اور یہ شرح 96 فیصد تک رہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اگلے حج سیزن میں کارکردگی مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔ پی آئی اے نے سعودی عرب سے پاکستان کے لئی242 بشمول خصوصی اور شیڈول پروازیں چلائیں ۔مدینہ منورہ سے 96 پروازوں کے ذریعے 28 ہزار حجاج کرام جبکہ جدہ سی 146 پروازوں کے ذریعے 30 ہزار حجاج کرام کو وطن واپس پہنچایا گیا۔ اس سال پی آئی اے نی 8 ہزار اضافی حجاج کرام کوسفری سہولیات فراہم کیں جو کہ پچھلے سال کی نسبت سی16 فیصد زیادہ ہے۔ پی آئی اے نے حجاج کو وطن واپس پہنچانے کے لئے جدہ اور مدینہ منورہ سے کراچی،ا سلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ، ملتان اور سیالکوٹ کے لئے پروازیں چلائیں۔

متعلقہ عنوان :