پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کی جانب سے چنیوٹ میں نئے سنٹر کا آغاز

پیر 9 اکتوبر 2017 18:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2017ء) پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام نے چنیوٹ میں ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کے لیے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال چنیوٹ میں ایک نئے سنٹر کا آغاز کر دیا ہے۔ نئے سنٹر کے کام شروع کرنے کے حوالے سے پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کی تکنیکی ٹیم کی جائزہ میٹنگ کی صدارت پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر عاصم الطاف نے کی۔

میٹنگ میں بتایا گیا اس سے ضلع چنیوٹ میں میں ایچ آئی وی مثبت آنے والے لوگوں کو فیصل آباد یا لاہور جانے کی ضرورت نہیں ہو گی اور ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ میں مفت علاج، مشاورتی اور دیگر سہولیات دستیاب ہوں گی۔ پروگرام ڈائیریکٹر ڈاکٹر عاصم الطاف نے بتایا کہ پروگرام کی ٹیم اور وبائی امراض کے ماہرین نے بیماری کے پھیلنے کی د یگر وجوہات کے بارے میں میں معلومات اکٹھی کیں اور ان کی سفارشات کے جائزے کے بعد یہاں ایک سنٹر کا آغاز کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عاصم الطاف نے مزید بتایا ایچ آئی وی ایڈز سے متاثرہ لوگوں کی عمریں چھ سے ساٹھ برس کے درمیان ہیں اور ان میں وائرس کی منتقلی کی کوئی ایک حتمی وجہ نہیں پائی گئی۔ مریضوں کی اکثریت کا کسی ہائی رسک گروپ سے تعلق نہیں ہے۔ کچھ بچوں میں وائرس ماں سے منتقل ہوا اور کئی جگہوں پر وائرس کی منتقلی میاں اور بیوی کے درمیان ہوئی۔

متعلقہ عنوان :