Live Updates

اللہ نہ کرے کہ کبھی عمران خان وزیراعظم بن سکیں، سابق صدر آصف زرداری

سسٹم ڈی ریل ہونے سے متعلق قیاس آرائی تخلیق کی جارہی ہے،پی ٹی آئی ہم سے بات نہیں کرتی توہم عمران خان سے نہیں کریں گے،میموگیٹ اسکینڈل کوکبھی تسلیم ہی نہیں کیا، نجی ٹی ٹی سے خصوصی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 9 اکتوبر 2017 18:02

اللہ نہ کرے کہ کبھی عمران خان وزیراعظم بن سکیں، سابق صدر آصف زرداری
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 اکتوبر2017ء ) : پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدرمملکت آصف زرداری نے کہاہے کہ اللہ نہ کرے کہ کبھی عمران خان وزیراعظم بن سکیں، سسٹم ڈی ریل ہونے سے متعلق قیاس آرائی تخلیق کی جارہی ہے،پی ٹی آئی ہم سے بات نہیں کرتی توہم عمران خان سے نہیں کریں گے، میموگیٹ اسکینڈل کوکبھی تسلیم ہی نہیں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے نجی ٹی ٹی سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سسٹم ڈی ریل ہونے سے متعلق قیاس آرائی تخلیق کررہے ہیں ۔

انہوں نے ’پی ٹی آئی کاسخت مئوقف ہے کہ زرداری سے بات نہیں ہوسکتی ‘کے سوال پرکہاکہ پھرہم بھی کہتے ہیں کہ عمران خان سے بات نہیں ہوسکتی۔بات کرنے کیلئے جہانگیرترین بھی ہے۔انہوں نے کہاکہ میں نے میموگیٹ اسکینڈل کوکبھی تسلیم ہی نہیں کیا۔انہوں نے عمران خان کے وزیراعظم بننے سے متعلق سوال کے جواب میں کہاکہ اللہ نہ کرے کہ کبھی عمران خان وزیراعظم بن سکیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات