مصر کی فٹبال ٹیم نے 28سال بعد فیفاورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا

مصر نے کانگوکی فٹبال ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 2گول سے ہرا کر روس میں کھیلے جانے والے میگا ایونٹ کیلئے کوالیفائی کیا

پیر 9 اکتوبر 2017 18:12

مصر کی فٹبال ٹیم نے 28سال بعد فیفاورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا
ایلگزینڈرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اکتوبر2017ء) مصر نے کانگوکی فٹبال ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 2گول سے ہرا کر روس میں کھیلے جانے والے فیفا ورلڈ کپ 2018کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔ 28سال بعد مصر کی قومی ٹیم ورلڈ فٹبال ٹورنامنٹ کا حصہ بنی ہے۔ یہ میچ ایلگزینڈرا کے برج العرب اسٹیڈیم میں 80ہزار تماشائیوں کے سامنے کھیلا گیا ۔گزشتہ روز کمپالا میں گھانا اور یوگنڈا کی فٹبال ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ کا نتیجہ برابر رہنے کے باعث مصر کی قومی فٹبال ٹیم کا فیفا ورلڈ کپ 2018میں کھیلنے کا خواب پورا ہو گیا ۔

اس میچ میں کوئی ٹیم گول نہیں کر سکی ۔سعودی عرب کی ٹیم پہلے ہی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر چکی ہے۔ براعظم افریقہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں مصر نے آخری بار اٹلی میںکھیلے گئے ورلڈ کپ 1990کے بعدایک طویل انتظار کے بعد ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کیاہے۔

(جاری ہے)

کھیل کے پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہیں کر سکی تھی جبکہ63ویں منٹ میں مصر کو فری کک ملی جسے محمد صالح نے گول میں بدل دیا اور میچ 0-1سے خاتمہ کی جانب رواں تھا کہ کانگو کے فارورڈ موٹاونے 87ویں منٹ میں گول کر کے میچ 1-1سے برابر کردیا ۔آخری منٹ میںمصر کو پنلٹی کک مل گئی جسے محمد صالح نے ہی گول میں بدل کر میچ میں 1-2 کی پوزیشن حاصل کر لی جس نے مصر کی ٹیم کو 28سال بعد فیفا ورلڈ کپ کھیلنے کے قابل بنا دیا۔

متعلقہ عنوان :