ڈیرہ بگٹی، تین روزہ انسداد پولیو مہم کاافتتاح ، ضلع بھر کے 42ہزاربچوں کو پو لیو قطرے پلائے جائیں گے ، ڈی ایچ او

پیر 9 اکتوبر 2017 17:45

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اکتوبر2017ء) ڈیرہ بگٹی میں تین روزہ پولیو مہم کاافتتاح کیاگیاافتتاحی تقریب میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر داد مری ڈاکٹر ہیںبت بگٹی ڈاکٹر خلیل بگٹی اورپولیوبرانچ کے انچارج ڈاکٹربرکت بگٹی نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر داد مری نے افتتاحی مہم کی تقریب میں اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں پانچ سال کے عمرتک والے بیالیس ہزاربچوں کو پو لیو کے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے 16 فکسڈ پوائنٹ جبکہ 9 ٹرانزٹ پوائنٹ اور 130موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ہماری کوشش ہے کہ ضلع ڈیرہ بگٹی کو پولیو سیمکمل طورپرپاک کرلیں انھوں نے پولیوکیقطرہ پلانیوالیٹیموں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ انکی شب وروزکی انتھک کاوشوں کاثمرہ ہیکہ گذشتہ کافی سالوں سے ضلع ڈیرہ بگٹی میں کوئی پولیوکاکیس پیش نہیں آیا۔

متعلقہ عنوان :