ڈیرہ بگٹی ، ایف سی پی ایس کی جانب سے فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد ،پانچ ٹیموں نے حصہ لیا

پیر 9 اکتوبر 2017 17:45

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اکتوبر2017ء) ڈیرہ بگٹی میں ایف سی پی ایس کی جانب سے بڑی شاندار فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا اس ٹورنامنٹ میں ڈیرہ بگٹی کی5 ٹیموں نے حصہ لیا ان ٹیموں کے آپس میں زبردست مقابلے ہوئے ان میں سے ( Fspc الیون اور بمبور رائفلز الیون کے ٹیم فائنل پہنچ گئے اس فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں ان دونوں ٹیموں کے درمیان بہت ہی اچھا مقابلہ ہوا ایف سی بمبور رائفلز نے 3 گول لگا کر Fcps کے ٹیم سے زبردست مقابلے کے بعد فائنل میچ جیت لیا یہ ٹورنامنٹ سر عدنان کے زیر نگرانی منعقدکیا گیا اس ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی بابو طارق علی بگٹی ماسٹر نعیم بگٹی اور میر احمد بگٹی کو دعوت دی بابو طارق علی بگٹی نے ڈیرہ بگٹی کے نوجوان فٹبال ٹیموں کے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ونر اور رنراپ ٹیموں میں انعامات تقسیم کئی.جبکہ ڈیرہ بگٹی فٹبال ٹیموں کے پلیئرز کا کہنا تھا کہ ہم ڈسٹرکٹ کمشنر آفیسر جاوید نبی کھوسہ ڈسٹرکٹ چیئر مین غلام نبی شمبانی اور ٹان چیئر مین نوابزادہ گہرام خان بگٹی سے گزارش کرتے ہیں کہ ہمارے فٹبال گرانڈ میں ایک چار دیواری لگا کر اس کو ایک فٹبال گرانڈ کی شکل دی جائی.کیونکہ ہمارے اس گرانڈ میں دوران کھیل لوگ پیدل اور موٹرسائیکلوں سے گرانڈ کے درمیان سے گزرجاتے ہیں اور لوگوں نے فٹبال گرانڈ کو اپنا آنے جانے کا راستہ بنایا ہوا ہے دوران کھیل ایسے بہت سارے پلیئروں کو موٹر سائیکل والوں نے حادثہ کا شکار بنایا.ہماری اپیل ہے کہ ہماریفٹبال گرانڈ کو ایک چاردیواری لگا کر ایک گرانڈ کا شکل دیا جائے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :