الخدمت فائونڈیشن کے سوئی میں دفتر کا افتتاحی تقریب ، مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت

پیر 9 اکتوبر 2017 17:45

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اکتوبر2017ء) الخدمت فائونڈیشن کے سوئی میں دفتر کا افتتاحی تقریب منعقدکیاگیا تقریب میں الخدمت کے ضلعی صدر دوستین بگٹی نائب صدر سعید احمد بگٹی اور سوئی کے صدر طارق بگٹی اور سول سوسائٹی علما کرام مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کیا اس موقع پر سعید احمد نے خطاب کرتے ہوے الخدمت کے رضاکاروں سے کہا کہ ہمیں قوم وقبیلہ اور رنگ ونسل سے بالاتر ہو کر صرف انسانیت کے لیے کام کرنی کی ضرورت ہے مقررین نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ الخدمت ایک عظیم مقصد لے کر سوئی میں رفاہی کاموں میں بڑھ چڑ ھ کے حصہ لے رہے ہیں اور غریب اور نادار لوگوں کی خدمت میں پیش پیش ہیں اللہ تعالی ہمارے ضلع ڈیرہ بگٹی کے ہر فرد میں جذبہ خدمت عطا کرے پروگرام کااختتام دعا ئے خیر کیساتھ کیاگیا۔