چین میں ’’کینٹن فیئر ‘‘15اکتوبر سے شروع ہو گا

راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا 32رکنی وفد ’’کینٹن فیئر ‘‘میں شرکت کرے گا

پیر 9 اکتوبر 2017 17:34

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2017ء) راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرزاینڈ انڈسٹریز کا 32رکنی وفدرواں ہفتے چین میں ہونے والے بڑے تجارتی میلے ’’کینٹن فیئر ‘‘میں شرکت کرے گا ۔

(جاری ہے)

راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرزاینڈ انڈسٹریز کے صدر ندیم شیخ نے بتایاکہ چین میں ’’کینٹن فیئر ‘‘15اکتوبر سے شروع ہو گا جس میں شرکت کے لیے پاکستان میں چینی سفارتخانے کی جانب سے راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرزاینڈ انڈسٹریزکو راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرزاینڈ انڈسٹریزکے صدر ندیم شیخ نے ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرزاینڈ انڈسٹریزکا 32رکنی وفد چین کے بڑے تجارتی میلے میں شرکت کے لئے آئندہ ہفتے روانہ ہو گا ۔

وفد میں صدر ندیم شیخ کے علاوہ سینئر نائب صدر ثمران پاشا،نائب صدر اصغر خان اور دیگر ممبران شامل ہیں ۔چین میں منعقدہ تجارتی میلے میں شرکت کے لیے جیمز اینڈ جیولری ، شوز ، گارمنٹس ، ہارڈ ویئر ، میڈیسن ، المونیم ورک سمیت دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے تجارتی اداروں کے سربراہان اور نمائندے شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :