سند ھ ہائی کورٹ : امریکن قونصلیٹ دھماکہ کیس،

کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کی سزا کے خلاف اپیل پر17اکتوبر کو دلائل طلب

پیر 9 اکتوبر 2017 17:03

سند ھ ہائی کورٹ : امریکن قونصلیٹ دھماکہ کیس،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے امریکن قونصلیٹ پر دھماکہ کیس میں کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کی سزا کے خلاف اپیل پر مجرم کے وکیل سے 17 اکتوبر کو دلائل طلب کرلیے ہیں ۔پیر کو سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے امریکن قونصلیٹ پر دھماکہ کیس میں کالعدم تنظیم کے مجرم انوارالحق کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے مجرم کی سزاؤں کے خلاف اپیل پر دلائل طلب کرلیے۔ مجرم نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے کیس میں اہم شواہد کو نظر انداز کیا۔ جبکہ پولیس کا موقف تھا کہ 2 مارچ 2006 کو امریکن قونصلیٹ پر بم حملہ کیا گیا۔ بم دھماکے میں امریکن قونصل خانے کے ڈیو فوائے سمیت چار افراد ہلاک ہوئے۔ انسداددہشت گردی عدالت نے 5مارچ 2008کو جرم ثابت ہونے پر کالعدم تنظیم کے انوار الحق کو سزائے موت سنائی تھی۔

متعلقہ عنوان :