شارجہ میں گاڑی دکان سے ٹکرانے پر بھارتی شہری کی حالت نازک

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 9 اکتوبر 2017 16:43

شارجہ میں گاڑی دکان سے ٹکرانے پر بھارتی شہری کی حالت نازک
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اکتوبر2017ء) مقامی زرائع کے مطابق ایک 30 سالہ بھارتی شخص شدید زخمی ہوگیا جب اسکی گاڑی جمعے کی رات 8:30 پرمدام کے علاقے میں ایک دکان سے جا ٹکرائی ۔ پولیس حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینس اور پیرا میڈیکس سٹاف کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچی ۔

(جاری ہے)

جہاں پہنچ کر پولیس نے دیکھا ایک بھارتی شہری نے اپنی گاڑی پھل اور سبزیوں کی دکان میں دے ماری ہے۔ پولیس نے فورا اس شخص کو ال دہید اسپتال منتقل کیا جہاں اسکا علاج جاری ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے ترجمان نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس شہری کی حالت ابھی تک نازک ہے اور وہ خطرے سے باہر نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :