آلو کی کاشت میں اضافہ کے لیے خصوصی مہم شروع

پیر 9 اکتوبر 2017 16:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2017ء)ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع)پنجاب سید ظفر یاب حید ر نقوی نے کہا ہے کہ آلو کی کاشت میں اضافہ کے لیے خصوصی مہم شروع کر دی ہے ۔ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام ڈویژن ڈائریکٹرز کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے ۔ ڈویژن ڈائریکٹر آلو کے کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ کاشت کرنے کی ترغیب دیں۔

انہوں نے کہا کہ آلو کی کاشت میں اضافہ کی اہمیت اور افادیت کے بارے میں کاشتکاروں میں شعور اجاگر کرنے کے لیے 13اکتوبر کو اوکاڑہ میں سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔ سیمینارز کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ آلو نقد آور فصل ہے ۔ کسان کم محنت کر کے زیادہ منافع کما سکتا ہے ۔ آلو کی کاشت کے لیے ہماری زمین بہت ذرخیز ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈائریکٹرز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زراعت آفیسران اور فیلڈ سٹاف کسانوں کی رہنمائی میں ہمہ تن مصروف رہیں۔

اس سلسلہ میں کسی قسم کی سستی یا کاہلی قابل برداشت نہ ہو گی ۔کاشتکار کے مالی مفاد کا تحفظ کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور کوئی آفیسر ذمہ داری میں غفلت کا مظاہر ہ نہ کرے ۔ کسان کو اس کی محنت کا پھل دلانے کے لیے آفیسران دن رات ایک کر دیںاور کاشتکار تنظیموں سے رابطے کر کے نقدا ٓور فصلوں کی پیداوار میں اضافے کی نتیجہ خیز کوشش کریں۔