مسو ر کی منظور شدہ اقسام کا اعلان

پیر 9 اکتوبر 2017 15:57

فیصل آباد۔9 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2017ء)محکمہ زراعت نے مسو ر کی منظور شدہ اقسام کا اعلان کر دیا ہے اور کہا ہے کہ کاشتکار دالوں کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ رقبہ پر مسور کی کاشت یقینی بنائیں اور اس ضمن میں زمین کی تیار ی کو خصوصی اہمیت بھی دی جائے،انہوںنے بتایاکہ مسور کی منظور شدہ اقسام میں نیاب مسور2002،نیاب مسور2006،پنجاب مسور2009 ،مسور93،چکوال مسور اور مرکز2009 کی کاشت سے زبردست پیداوار حاصل ہونے کا امکان ہے،کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ مسور کی منظور شدہ اقسام کا ہر قسم کی آلائشوں اور جڑی بوٹیوں سے پاک بیج حاصل کر لیں اور محکمانہ فیلڈ سٹاف کے مشورہ سے فی ایکڑ بیج کی شر ح کا بھی خاص خیال رکھیں۔