محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو گندم کی بوائی سے قبل سیڈ گریڈرسے مفت استفادہ کی سہولت فراہم کردی

پیر 9 اکتوبر 2017 15:52

فیصل آباد۔9 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2017ء)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو گندم کی بوائی سے قبل سیڈ گریڈر سے مفت استفادہ کی سہولت فراہم کردی ہے اور کاشتکاروں سے کہا ہے کہ وہ گندم کی بو ائی کیلئے بیج کو محکمہ زراعت کے مہیا کردہ سیڈ گریڈر کے ذریعہ مفت صاف کروا کر استعمال کریں تاکہ بعد ازاں انہیں بہتر پیداوار حاصل کرنے میں آسانی ہو سکے ،محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایاکہ پنجاب کے آبپاش علاقوں میں گندم کی کاشت یکم نو مبر سے شروع ہوگی لہٰذا کاشتکار گندم کی بروقت کاشت کیلئے زمین کی اچھی تیاری کریں ۔