بارانی و آبپاش علاقوں میں صرف منظور شدہ اقسام ہی کاشت کی جائے، محکمہ زراعت پنجاب

پیر 9 اکتوبر 2017 15:52

فیصل آباد۔9 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2017ء) محکمہ زراعت نے گندم کی منظور شدہ اقسام کا اعلان کر دیا ہے اور کاشتکاروں کوپنجاب کے تمام بارانی و آبپاش علاقوں میں صرف منظور شدہ اقسام ہی کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکاربارانی علاقوںمیں اگر بارش ہوجائے تو پانی کو محفوظ کرنے کیلئے گہرا ہل چلائیں تاکہ بوقت کاشت وتر مہیا ہوسکے،انہوںنے بتایاکہ پنجاب کے تمام بارانی علاقوں میں محکمہ زراعت کی منظور شدہ گندم کی اقسام این اے آر سی 2009، با رس 2009،دھرابی2011،پاکستان 2013، احسان 2016، اور فتح جنگ2016کو20 اکتوبر سے 15 نومبر تک، چکوال 50 کو 15 اکتوبر نومبر تک کاشت کیا جا سکتا ہے،،انہوںنے بتایاکہ پنجاب کے آبپاش علاقوں کیلئے سحر 2006، لاثانی2008، فیصل آباد2008 ،آری2011، آس 2011، ملت 2011،پنجاب 2011،این اے آرسی 2011، گلیکسی2013،اجالا2016،جوہر 2016، بورلاگ 2016،گولڈ 2016اور این این گندم 1 کی کاشت یقینی بنائی جائے،کاشتکار نہ صرف گندم کے بیج کا فوری انتظام کریں بلکہ زمین کی تیاری بھی شروع کر دیں نیز اگر گلی سڑی کھاد ابھی تک نہ ڈالی ہوتو فوراًڈالیں اور زمین میں اچھی طرح ملا دیں ،انہوں نے کہا کہ کاشتکار بیج کے ساتھ ساتھ کھادکا بھی انتظام کریں تاکہ انہیں فصل کی کاشت میں کسی مشکل یا پریشانی کا سامنا نہ کر نا پڑے ۔

متعلقہ عنوان :