پیپلزپارٹی تنظیم سازی کے بعد ایک نئی قوت کے طور پر سامنے آچکی ہے‘ چوہدری پرویز اشرف

پیر 9 اکتوبر 2017 15:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اکتوبر2017ء) پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر نائب صدر وسابق وزیر حکومت چودھری پرویز اشرف نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی تنظیم سازی کے بعد ایک نئی قوت کے طور پر سامنے آچکی ہے ، تمام نئے عہدیداران کو مبارکباد دیتاہوں ، ،مجھے امید ہے کہ نئے عہدیداران جانفشانی سے کام کرینگے ، وہ آج یہاں پیپلزہائوس میں پارٹی کارکنان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے تنظیم سازی کرکے پیپلزپارٹی کو ابتداء سے مضبوط ومستحکم کرنے کی بنیاد رکھی ہے ۔ تمام عہدیداران کا انتخاب صلاحیتوں کی بنیاد پر کیاگیاہے ۔ مرکزی قیادت سمیت نومنتخب پارٹی عہدیداران نئی زمہ دارایاں سنبھالنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔

(جاری ہے)

انشاء اللہ جلد عوام ن لیگ کے چنگل سے آزادہوکر پیپلزپارٹی کے اقتدا رمیں سانسیں لے گی ، انہوں نے کہاکہ موجودہ کرپٹ نظام نے اداروں کی تباہی کی بنیاد رکھ دی ہے ۔

انشاء اللہ جلد پیپلزپارٹی کاراج ہوگا۔ اور2018 کے عام انتخابات پاکستان میں پیپلزپارٹی کامیابی حاصل کریگی جبکہ آزادکشمیر میں آنیوالا وقت بھاری اکثریت سے پیپلزپارٹی کاہوگا۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی قیادت نے جو عہدیداران اس بار منتخب کیئے وہ انتہائی محنت ، لگن سے کام کرنے کے عادی ہے ۔ انشاء اللہ ان عہدیداران سے پیپلزپارٹی کو انتہائی فائدہ ہوگا۔