حکومت اپنے وسائل میں رہتے ہوئے زلزلہ سے متاثرہ ایک ایک منصوبے کو مکمل کرے گی‘ سردار میر اکبر خان

پیر 9 اکتوبر 2017 15:51

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اکتوبر2017ء) آزادحکومت کے وزیرجنگلات ،وائلڈلائف ، فشریز سردارمیراکبر خان نے کہاکہ بارہ سال قبل ضلع باغ پر بھی ایک قیامت برپا ء ہوئی تھی جس سے ہزاروں سکول کے طلبا اورطلبات اورلوگ شہید ہوئے تھے۔اس دن کواہل باغ کبھی فراموش نہیں کرسکتے ۔ہمارے پیارے جو زلزلہ میںہم سے بچھڑ گئے ہرگھر محلہ اس دن انہیں یاد کرکی8اکتوبر کا غم تازہ ہوجاتا ہے ۔

اللہ پاک تمام شہد ا کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے ۔زلزلہ کے بعد باغ کے باہمت اوربلندحوصلوںکے مالک لوگوںنے دوبارہ اپنے پاوں پر کھڑے ہونے کی کوشش کی ۔اورآج باٖغ ایک خوب صورت ضلع اور شہر دوبارہ تعمیرہوچکا ہے ۔ہمیں ان شہد ا کی کمی پوری نہیں ہوسکتی ۔اللہ پاک انہیں ان کی شہادتوںکے صدقے باغ والوں کو زندگی کی بہترین سہولیات فراہم کی ۔

(جاری ہے)

حکومت اپنے وسائل میں رہتے ہوئے ایک ایک منصوبے کو مکمل کرے گی اورآخری شخص کی بحالی تک آرام سے نہیں بیٹھے گی ہماری حکومت اس حوا لہ سے تمام اقداما ت مکمل کردیے گئے ہیں ان خیالا ت کااظہا رانہوںنی8اکتوبر 2005کے زلزلہ میں شہید ہونے والے مختلف خانداروں کے ساتھ ان کے گھروں میں جاکر دعائیہ تقریبات میں شرکت کرتے ہوے عوام سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔وزیرجنگلات سردار میراکبرخان نے کہاکہ انسانی جان کا کوئی متبادل نہیں ہوسکتا۔اورنہ ہی ان کی کمی کسی صورت پوری ہوسکتی ہے۔زلزلہ متاثرین کی مکمل بحالی اورمکمل تعمیرنو پروگرام کے تحت رکھے گئے تمام منصوبوں کی تکمیل حکومت کاعزم اور عوام کیساتھ کمٹینٹ ہے جس کو ہرصورت پورا کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :