شارجہ ٹریفک حادثہ ، ایک جاں بحق، 8 زخمی

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 9 اکتوبر 2017 15:30

شارجہ ٹریفک حادثہ ، ایک جاں بحق، 8 زخمی
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اکتوبر2017ء) متحدہ عرب امارت کی ریاست شارجہ کے شیخہہ ال دہید روڈ پر دو کاروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک امارتی شہری جاں بحق ہو گیا اور 8 خلیجی شہری زخمی ہو ئے۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی پولیس ایمبولینس اور پیرامیڈیکس سٹاف کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچی اور زخمیوں کو ال دہید اسپتا ل منتقل کیا جبکہ جاں بحق ہونے والی شہری کی لاش کو مردہ خانے پہنچایا۔ پولیس ترجمان نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔