فلم ساز کندن شاہ کی آخری رسومات میں بالی وڈ شخصیات کی شرکت

پیر 9 اکتوبر 2017 14:06

فلم ساز کندن شاہ کی آخری رسومات میں بالی وڈ شخصیات کی شرکت
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2017ء) بالی وڈشخصیات میں نصیر الدین شاہ، انیل کپور اور روینہ ٹنڈن کے علاوہ دیگر نے قومی ایوارڈ یافتہ فلم ساز کندن شاہ کی آخری رسومات میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق قومی ایوارڈ یافتہ فلم ساز کندن شاہ 7 اکتوبر کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔ کندن شاہ نے بالی وڈ کو کئی ہٹ فلمیں دیں۔ ان کی مشہور فلموں میں ’’جانے بھی دو یاروں‘‘، ’’کبھی ہاں کبھی نا‘‘، ’’کیا کہنا‘‘ اور متعدد مشہور ٹی وی شوز شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :