شمالی وزیرستان،سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ ،

3 اہلکار شہید،7 زخمی

پیر 9 اکتوبر 2017 12:48

شمالی وزیرستان،سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ ،
شمالی وزیرستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اکتوبر2017ء) شمالی وزیرستان کے علاقے دوسلی میں نامعلوم دہشت گردوں کی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید جبکہ 7 زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دوسلی میں نامعلوم دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ سرچ آپریشن کے لئے جارہے تھے، دہشت گردوں کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں تین سیکیورٹی اہلکار موقع پر ہی شہید جبکہ سات زخمی ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہیں سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ دوسلی میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔