سعودی عرب ، جدہ میں شاہی محل پر حملہ میں 2 سکیورٹی اہل کارجاں بحق

پیر 9 اکتوبر 2017 11:32

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2017ء) سعودی ساحلی شہر جدہ میں شاہی محافظین کے زیر انتظام بیرونی چوکی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 سکیورٹی اہل کارجاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ کے سکیورٹی ترجمان نے بتایا کہ جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب جدہ میں شاہی محل قصرِ سلام کے مغربی بیرونی دروازے پر شاہی محافظین کی چوکی پر ایک شخص نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 اہکار جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے جن کا علاج جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق شاہی محافظین کے اہل کاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو ہلاک کردیا۔ ترجمان نے بتایا کہ حملہ آور کی شناخت ہو گئی ہے۔ یہ 28 سالہ سعودی نوجوان ہے جس کا نام منصور بن حسن بن علی آل فہید العامری ہے۔ مقتول کے قبضے سے ایک کلاشنکوف کے علاوہ تین عدد آتش گیر بم بھی برآمد ہوئے۔

متعلقہ عنوان :