شارجہ ،ْ پاکستانی لڑکی کی لاش ملنے سے علاقے میں خو ف وہراس پھیل گیا

اتوار 8 اکتوبر 2017 21:31

شارجہ ،ْ پاکستانی لڑکی کی لاش ملنے سے علاقے میں خو ف وہراس پھیل گیا
شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2017ء) شارجہ میں ایک 21سالہ پاکستانی نوجوان کی لاش پراسرار طور پر بال کونی کے پول سے لٹکتی ہوئی ملی ہے جس کے باعث پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق علاقہ مکین صبح سویرے اٹھے تو انہوں نے دیکھا کہ اس نوجوان کی لاش فلیٹ کی بالکونی کے ایک پول سے لٹک رہی تھی جس پر وہ خوفزدہ ہو گئے اور پولیس کو اطلاع کر دی۔

(جاری ہے)

پولیس نے آ کر لاش اتاری اور اسے ہسپتال منتقل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ’’لاش پر بظاہر تشدد کے کوئی نشانات نہیں پائے گئے لیکن تاحال کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ خودکشی کا واقعہ ہے یا قتل کی واردات۔ مقتول کے فلیٹ سے اس کا موبائل فون ،فنگرپرنٹس و دیگر شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں۔پوسٹ مارٹم رپورٹ اور ان شواہد کے تجزئیے کے بعد ہی معلوم ہو سکے گا کہ اس نوجوان نے خودکشی کی تھی یا اسے قتل کیا گیا۔‘‘ خلیج ٹائمز کی رپورٹ میں اس نوجوان کی شناخت بیان نہیں کی گئی۔

متعلقہ عنوان :