Live Updates

پاناما پاکستان کے خلاف بین الاقوامی سازش ہے جسے سمجھنا ہوگا ،ْ مولانا فضل الرحمن

فاٹا کا مسئلہ اتنا سنگین نہیں جتنا بنایا جارہا ہے ،ْفاٹا کیلئے اچھلنے کودنے والوں پر امریکا کا دباؤ ہے ،ْفیصلے عجلت اور جلد بازی میں کیے جارہے ہیں ،ْ جانتے ہیں فیصلوں پر کس کا دبائو ہے ،ْ جے یو آئی کے سربراہ کی میڈیا سے گفتگو شکر ہے پی ٹی آئی کو مرکز میں حکومت نہیں ملی ورنہ خیبر پختونخوا جیسا حشر ہوتا ،ْ عمران خان پر تنقید

اتوار 8 اکتوبر 2017 21:30

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2017ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاناما کرپشن کے خاتمے کا معاملہ نہیں ،ْپاکستان کے خلاف ایک بین الاقومی سازش ہے جسے سمجھنا ہوگا۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ختم نبوت پر نقب لگانے کی کوشش جے یو آئی نے ناکام بنائی اور چوبیس گھنٹے میں قانون واپس لیا گیا جبکہ سازش کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑی۔

انہوں نے کہا کہ فاٹا کا مسئلہ اتنا سنگین نہیں ہے جتنا بنایا جارہا ہے جب کہ فاٹا کے لیے اچھلنے کودنے والوں پر امریکا کا دباؤ ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ نیا اقتصادی دورشروع کرنا چاہتا ہے لیکن سی پیک پر امریکی حکام نے متنازعہ بیان دیا ہے اور وہیں دوسری طرف بھارت کواکسایا جارہا ہے کہ پاکستان پر دباؤ بڑھاؤ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی کی طرف جانا چاہتا ہے لیکن یہاں بحران پیدا کیے جارہے ہیں لہذا پانامہ کیس میں پاکستان کے خلاف بین الاقوامی سازش دیکھ رہا ہوں۔ان کا کہنا ہے کہ یہاں بعض فیصلے عجلت اور جلد بازی میں کیے جارہے ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ ان فیصلوں پر کس کا دباؤ ہے۔مولانا فضل الرحمان کا فاٹا سے ایف سی آر کو ختم کرنے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فاٹا کے عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا اختیار دیا جانا چاہیے اور فاٹا کا مسئلہ اتنا سنگین نہیں ہے جتنا بنایا جارہا ہے جب کہ فاٹا کے لیے اچھلنے کودنے والوں پر امریکا کا دباؤ ہے۔

جے یو آئی کے امیر کا پی ٹی آئی چیرمین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران نے کہا کہ شکر ہے مرکز میں حکومت نہیں ملی ورنہ خیبر پختونخوا جیسا حشر ہوتا، اچھی بات ہے عمران خان نے کہیں جاکر حقیقت تو بیان کردی جبکہ پختونخواہ کی حکومت نے تمام ادارے تباہ کیے اور ایسے میں ہم انکی ناکامیوں کی بات کیا کرتے، اچھاہواخود ہی کہہ گئے۔انہوں نے کہا کہ جب بھی اسلام پر کوئی آزمائش آئی تو جے یو آئی میدان میں اتری اور جمعیت علمائے اسلام(ف) اس وقت قوم کی آواز ہے، دشمن کمزور اور بزدل ہے وہ چور دروازے سے حملہ کرتا ہے لیکن امریکا اور اس کے حواریوں کو پاکستان میں پنپنے نہیں دیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں ختم نبوت قانون میں ترمیم کی کوشش کی گئی لیکن پارلیمنٹ میں ہمارے جوانوں نے اس کوشش کو 24گھنٹے میں ناکام بنادیا اور کوئی مائی کا لعل ختم نبوت قانون کو نہیں چھیڑ سکتا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات