حفیظ سرکار کو عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں ، حفیظ الرحمن کے نزدیک اس وقت گلگت بلتستان کا سب سے بڑا مسئلہ اپنے لیے بلیٹ پروف گاڑی خریدنا ہے،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ

اتوار 8 اکتوبر 2017 20:52

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 اکتوبر2017ء) پاکستا ن پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماوں کا ایک اجلاس زیر صدارت سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ سکردو میں ہوا، اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رابطہ سیکرٹری محمد بشیر ، بلتستان ڈویژن کے ترجمان نجف علی ، سٹی سکردو کے نائب صدر محمد اقبال سٹی ، سب ڈویژن سکردو کے نائب صدر سلیمان سد پارہ سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا کہ حفیظ سرکار کو عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں ، حفیظ سرکارکا منشور عوامی مشکلات میں اضافہ کرنا اور عوام سے جھوٹ بولنا ہے ، حفیظ الرحمن کے نزدیک اس وقت گلگت بلتستان کا سب سے بڑا مسئلہ اپنے لیے بلیٹ پروف گاڑی خریدنا ہے ، اور وہ اپنے لیے بلیٹ پروف گاڑی خریدنے کے لیے ڈگری کالج سکردو کے پیسے استعمال کر رہے ہیں ، ڈگری کالج سکردو کی دوکانوں سے حاصل ہونے والی آمد بلیٹ پروف گاڑی خریدنے کے لیے استعمال ہو رہی ہے ، ڈگری کالج سکردو کی دوکانوں سے حاصل ہونے والی آمدن پر صرف ڈگری کالج سکردو کا حق ہے ، لیکن حفیظ بلیٹ پروف گاڑی کے حصول کے لیے یہ آمدن استعمال کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے غریب عوام پر ٹیکس بم گرانے کی کوشش ہو رہی ہے ٹیکسوں کے نفاز کو کسی صورت قبول نہیں کر سکتے ، اگر ٹیکس نافذ کرنے کی کوشش کی گئی تو بھر پور احتجاج کریں گے ، اجلاس میں حالیہ دنوں سکردومیں دھماکہ خیز مواد کی برآمد ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور اتوار کو سید مہدی شاہ نے کہا کہ انتظامیہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں ، سکردو میں سکیورٹی کی صورت حال کو بہتر بنایا جائے سیکورٹی کی صورت حال کو بہتر بنانے بلتستا ن سے تعلق رکھنے والے دیگر اضلاع میں تعینات اہل کاروں کا تبادلہ بلتستان میں کیا جائے ، بلتستان ریجن کے اہل کاروں کو دیگر اضلاع میں تعینات کیا گیا ہے اور یہاں سکیورٹی کی صورت حال کو دیکھنے کے لیے سکول کے بچوں سے مدد لی جا رہی ہے ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ محکمہ پولیس میں کنٹریکٹ بنیادوں پر کام کرنے والے اہل کاروں کو فوری مستقل کیا جائے تاکہ نفری کی کمی ختم کی جا سکے ،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ہم پر فرنیڈلی اپوزیشن کا الزام لگانے سے پہلے ایک بار ن لیگ کے خلاف جلسہ تو کر کے دیکھائیں جلسہ تو کیا پی ٹی آئی والوں کو آج تک زبان تک کھولنے کی توفیق نہیں ہوئی ،گلگت بلتستان میں اپوزیشن کا کردار صرف پیپلزپارٹی ادا کر رہی ہے ، پی ٹی آئی کی تنظیم صرف سوشل میڈیا پر چل رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی گلگت بلتستان والے تبدیلی کا نعرہ لگانے سے قبل سکردو کے ڈی جے عمران کو ان کا حق ادا کریں ، تبدیلی کی بات بعد میں کریں ، موجودہ حکومت لوڈشیڈنگ کے جن پر قابوپانے میں پوری طرح ناکام دیکھائی دے رہی ہے ۔