میڈیا سیل کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا ، میڈیا سیل کسی بھی پارٹی کیلئے ریڑھ کی ہڈی ہے،سید مہدی شاہ

اتوار 8 اکتوبر 2017 20:52

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 اکتوبر2017ء) سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے پاکستان پیپلزپارٹی میڈیا سیل کے تمام نومنتخب عہدہ دران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا سیل کی ٹیم اہل اور باصلاحیت افراد کو پر مشتمل ہے ، ہمیں امید ہے کہ میڈیا سیل اور سوشل میڈیا سیل کے نو منتخب عہدہ دران پارٹی کی فعالیت کے لیے دن رات ایک کریں گے ، انہوں نے کہا کہ میڈیا سیل کی اہمیت اور افادیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا ، میڈیا سیل کسی بھی پارٹی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثت رکھتا ہے ، انہوں نے پی پی پی میڈیا سیل کے انچارچ شہزادالہامی ، سوشل میڈیا کے انچارچ آغا شیزاز ، ثاقب بیگ، ارسلان شاہ ،طالب استوری ، احمد صادق، علی نوری ، اکبر کرگلی ، اور دیگر کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ان تمام افراد سے گزارش ہے کہ وہ پارٹی سرگرمیوں کو منظم انداز سے میڈیا میں پروموٹ کریں ، میڈیا سیل اور سوشل میڈیا سیل کی ٹیم باصلاحیت افراد پر مشتمل ہے ، ان کارکنوں نے ہمیشہ ہی پارٹی کی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے ، اب باقاعدہ زمہ داریاں ملنے کے بعد یہ توقع کی جا رہی ہے کہ وہ پہلے سے بڑھ کر پارٹی کی فعالیت کے لیے محبت کریں گے ،

متعلقہ عنوان :