لیہ ، جعلی اشٹام پیپرز تیارکرکے رقبہ منتقل کرانے پروثیقہ نویس سمیت دوافرادگرفتار

اتوار 8 اکتوبر 2017 20:52

لیہ ۔08 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2017ء) محکمہ اینٹی کرپشن نے جعلی اشٹام پیپرز تیار کرکے فراڈ کے ذریعے اقرار نام بناکر رقبہ منتقل کرانے پر اشٹام وثیقہ نویس محمد اقبال اسد اور مفاد اٹھانے والے سلطان کوگرفتار کرکے حوالات میں بند کرا دیا۔

(جاری ہے)

یہ کارروائی محکمہ اینٹی کرپشن کے حکام عبدالحمید بودلہ اے ایس آئی ملک قدیر جکھڑاور مہر فیاض کی خصوصی کارروائی کے ذریعے عمل میں لائی گئی۔