ملتان، جنوبی پنجاب میں موٹرسائیکل کرایہ پردینے کاکاروبار فروغ پانے لگا

اتوار 8 اکتوبر 2017 20:50

ملتان ۔08 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2017ء) لوگوں کی سفری ضروریات بڑھنے کی وجہ سے جنوبی پنجاب میں خصوصاًًدیہی علاقوں میں موٹر سائیکل کرایہ پردینے کاکاروبار مشہور ہونے لگ گیاہے ۔لوگوں کی بڑی تعدادنے خطے کے تقریباًًسارے شہروں اوردیہاتوں میںموٹرسائیکل کرایہ پردینے کاکام شروع کردیاہے۔ملتان میں رینٹ اے موٹرسائیکل کی ایک دکان کے مالک خواجہ ظفر نے ’’اے پی پی ‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ وہ پچھلے 12سال سے یہ کاروبار کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ موٹرسائیکل کرایہ پرلینے والے شہریوں سے 25روپے فی گھنٹہ کے حساب سے پیسے وصول کرتے ہیں جبکہ 125CCموٹرسائیکلوں کا کرایہ دگناہے ۔انہوںنے کہاکہ شہریوں کو قومی شناختی کارڈ دیکھ کر اورایک مقامی آدمی کی گارنٹی کے بعد موٹرسائیکل حوالے کیاجاتاہے ۔وہاڑی کے رہائشی محمدخالد نے بتایاکہ ان کے خاندان کے 8افرادہیں جبکہ ان کے پاس صرف ایک موٹرسائیکل ہے ۔اکثر وبیشترضرورت کے وقت وہ دوسرا موٹرسائیکل کرایہ پرلے لیتے ہیں ۔انہوںنے اس کاروبار کو غریبوں کے لئے سہولت قراردیا۔

متعلقہ عنوان :