لیسکو چیف واجد علی کاظمی سرکاری دورے پر لندن روانہ ‘جنرل مینیجر ٹیکنیکل چودھری محمد انور کو چیف ایگزیکٹو آفیسر کا اضافی چارج سونپ دیدیا

اتوار 8 اکتوبر 2017 20:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 اکتوبر2017ء) لیسکو چیف واجد علی کاظمی سرکاری دورے پر لندن روانہ ‘جنرل مینیجر ٹیکنیکل چودھری محمد انور کو چیف ایگزیکٹو آفیسر کا اضافی چارج سونپ دیدیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے کی پرواز پی کے 701 کے ذریعے لندن روانہ ہو گئے، ان کی عدم موجودگی میں کمپنی کے سینئر ترین انجینئر جی ایم ٹیکنیکل چودھری محمد انور کو چیف ایگزیکٹو کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے ذرائع نے بتایا کہ لیسکو چیف واجد علی کاظمی مانچسٹر میں مشینری کی انسپکشن کے لئے روانہ ہوئے ہیں جس کے بعد سسٹم کو مزید بہتر بنانے کے لئے مشینری خریدنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :