لکی مروت پولیس کی کاروائی ،غیر قانونی ہتھیاروں کی بڑی کھیپ پنجاب سمگل کرنیکی کوشش ناکام ، مبینہ اسلحہ سمگلر گرفتار

اتوار 8 اکتوبر 2017 20:01

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اکتوبر2017ء) پولیس نے منجی والا لنک روڈ پر ایک کاروائی کے دوران غیر قانونی ہتھیاروں کی بڑی کھیپ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک مبینہ اسلحہ سمگلر گرفتار کرلیا ڈی پی او سید خالد ہمدانی کو خفیہ ذرائع سے براستہ لکی مروت ہتھیاروں کی کھیپ پنجاب سمگل کرنے کی اطلاع ملی تھی جس پر ایس ایچ او لکی جاوید خان کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے وانڈہ حاجی گل کے قریب مصروف ترین منجی والا لنک روڈ پر ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی تلاشی لینا شروع کی ڈی ایس پی لکی افسر خان نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ پولیس نے انڈس ہائی وے سے منجی والا لنک روڈ کی طرف مڑ کر پنجاب جانے والی مشتبہ موٹر کار روکی اور تلاشی کے دوران اس کے خفیہ خانوں سے 100پستول اور سینکڑوں کارتوس برآمد کرلئے انہوں نے کہا کہ پولیس نے موٹر کار تحویل میں لیتے ہوئے ملزم ہدایت اللہ کو گرفتار کرلیا ڈی ایس پی نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران یہ معلوم ہوا ہے کہ غیر قانونی ہتھیار پنجاب سمگل کئے جارہے تھے جہاں یہ مبینہ طور پر دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں استعمال کئے جانے تھے انہوں نے کہا کہ کہ ملزم کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :