Live Updates

جمائما خان نے عمران خان کا وزیراعظم بننا یہودی سازش قرار دے دیا

muhammad ali محمد علی اتوار 8 اکتوبر 2017 19:32

جمائما خان نے عمران خان کا وزیراعظم بننا یہودی سازش قرار دے دیا
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8اکتوبر2017ء) جمائما خان نے عمران خان کا وزیراعظم بننا یہودی سازش قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان علیحدگی کے برسوں بعد بھی پاکستان اور اپنے سابقہ شوہر سے جڑی یادوں کو نہیں بھول پاتیں۔ جمائما خان اکثر پاکستان کیلئے اپنی محبت کا اظہار کرتی رہتی ہیں۔

اب جمائما نے عمران خان سے متعلق ایک دلچسپ ٹوئٹ کی ہے جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ دنوں عمران خان کو ان کی سالگرہ پر جمائما خان کے بھائی نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انشاء اللہ وہ پاکستان کے مستقبل کے وزیراعظم ہیں۔ اس موقع پر جمائما خان بھی خاموش نہ رہ سکیں اور اپنے بھائی کی ٹوئٹ پر دلچسپ جواب دے ڈالا۔ جمائما خان نے عمران خان کے وزیراعظم بننے سے متعلق اپنے بھائی کے ٹوئٹ کو بھی مذاق میں یہودی سازش قرار دے دیا۔ جمائما کی اس ٹوئٹ کو لے کر ٹوئٹر صارفین خوب چٹکلے لے رہے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات