تربت سے دو افراد کی گولیوں سے چلنی لاشیں برآمد کرلی گئی، نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،مزید تفتیش جاری

اتوار 8 اکتوبر 2017 19:31

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 اکتوبر2017ء)بلوچستان کے ضلع تربت سے دو افراد کی گولیوں سے چلنی لاشیں برآمد کرلی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گزشتہ روز ضلع تربت کے علاقے تمپ سے دو افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی جن کی شناخت عامر عمر 15 سال سکنہ تربت اور عزیز بشید عمر35سال سکنہ تربت کے نام سے ہوئی ہے ،لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا مزید تفتیش متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔