بھارت میں 45 سال سے زائد عمر کی خواتین کو محرم کے بغیر حج کی اجازت

آئندہ سال سے 45 سال سے زائد عمر کی خواتین کو محرم کے بغیر حج پر جانے کی اجازت دے دی جائے گی، حج انتظامات کی جائزہ کمیٹی نے نئی پالیسی تشکیل دے کر وفاقی حکومت کے حوالے کی ہے جس میں متعدد سفارشات پیش کی گئی ہیں، ان میں سے بعض تجاویز کو اگلے سال نافذ کیا جاسکتا ہے،وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی

اتوار 8 اکتوبر 2017 19:10

بھارت میں 45 سال سے زائد عمر کی خواتین کو محرم کے بغیر حج کی اجازت
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 اکتوبر2017ء) بھارتی حکومت نے 45 سال سے زائد عمر کی خواتین کو محرم کے بغیر حج پر جانے کی اجازت دیدی۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے اعلان کیا کہ آئندہ سال سے 45 سال سے زائد عمر کی خواتین کو محرم کے بغیر حج پر جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔

(جاری ہے)

مختار عباس نقوی نے بتایا کہ حج انتظامات کی جائزہ کمیٹی نے نئی پالیسی تشکیل دے کر وفاقی حکومت کے حوالے کی ہے جس میں متعدد سفارشات پیش کی گئی ہیں، ان میں سے بعض تجاویز کو اگلے سال نافذ کیا جاسکتا ہے۔

حج کمیٹی کے سربراہ افضل امان اللہ نے اگلے سال سے اگر کوئی خاتون بغیر محرم حج پر جانا چاہے تو جاسکتی ہے، سعودی حکومت نے بھارت کو اس اقدام کی اجازت دیتے ہوئے اسے ترقی پسند فیصلہ قرار دیا ہے۔دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام ہند سے تعلق رکھنے والے مفتی محمد حذیفہ قاسمی نے اس اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اتنے فاصلے تک سفر پر جانے کے لیے مسلم خاتون کے ساتھ محرم کا ہونا ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :