عمران کی سیاست کامحوراورمنشورمحض دوسروںپرتنقیدکرنا،الزام تراشی کرنا اوردشناط طرازی کرناہے،امیرمقام

اتوار 8 اکتوبر 2017 19:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2017ء) وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ عمران کی سیاست کامحوراورمنشورمحض دوسروںپرتنقیدکرنا،الزام تراشی کرنا اوردشناط طرازی کرناہے نہ کہ عوام کی بہتراوروسیع ترمفادمیںاپناکوئی ایجنڈایاخاطرخواہ ترقیاتی منصوبہ دکھائے،عمران خان نے حسب عادت بونیرکے عوام کوبھی مایوس کردیا،بجائے اسکے کہ بونیرکے عوام کوکچھ دیتے،علاقے کی ترقی کیلئے اعلانات کرتے صرف مخالفین پرالزام تراشی اورتنقیدکرکے واپس چلاآیااوراپنی ساڑھے چارسالہ کارکردگی بھول گئے۔

انہوںنے کہاکہ پرویزخٹک جوکچھ خودکررہاہے جوش خطابت میںوہ مجھ سے منسوب کردیا،دوسروںکے منصوبوںکی نقاب کشائی کرناپرویزخٹک کاشیوہ ہے،مسلوب الاختیاروزیراعلیٰ پروزی خٹک نے پاکستان مسلم لیگ(ن)اورعوامی نیشنل پارٹی کے منصوبوں کی نقاب کشائی کرکے اپنے آپ کوبے نقاب کردیا،امیرمقام جہاںبھی افتتاح کرتاہے یاتختی لگاتاہے توالحمداللہ اس منصوبے کوپائیہ تکمیل تک پہنچاکردم لیتاہے اورجنکاصوبے کے دیگراضلاع کے عوام کی طرح حلقہ این اے فورکابچہ بچہ اسکی گواہی دے رہاہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی سیکرٹریٹ میںصوبے کے مختلف اضلاع سمیت حلقہ این اے فورکے وفودسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ حلقہ این اے فورکے علاقے متنی میںڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے سوئی گیس منصوبہ،این اے فور میںنادرادفترکاقیام،متنی گرڈسٹیشن میںپائورٹرانسفارمرزکی تنصیب سمیت دیگرترقیاتی کام پاکستان مسلم لیگ(ن)کی مرہون منت ہے اورالحمداللہ یہ تختیاںکسی اورکے منصوبوںپرنہیںلگائی گئی۔انہوںنے کہاکہ سیاست کامقصداورنصب العین عوام کی فلاح وبہبودوبلاامتیازخدمت ہے،جب تک جان میںجان ہے عوام کے بلاامتیازخدمت کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیںکروںگا۔

متعلقہ عنوان :