صوبہ بھر میں ہوٹلز ‘ ریسٹورنٹس ‘ پارکس ‘ کیفے ‘ کلبز اور دیگر عوامی مقامات پر شیشہ ، حقہ کے استعمال پر پابندی عائد

اتوار 8 اکتوبر 2017 18:40

صوبہ بھر میں ہوٹلز ‘ ریسٹورنٹس ‘ پارکس ‘ کیفے ‘ کلبز اور دیگر عوامی ..
فیصل آباد۔8 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2017ء) ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت فصوبہ بھر میں ہوٹلز ‘ ریسٹورنٹس ‘ پارکس ‘ کیفے ‘ کلبز اور دیگر عوامی مقامات پر شیشہ / حقہ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میںجاری ہونے والے احکامات کے مطابق شیشہ / حقہ کے استعمال سے نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار ہو رہی ہے جس کی وجہ سے ان کی صحت متاثر ہونے کے علاوہ دیگر سماجی مسائل پیدا ہو رہے ہیں لہٰذا ضروری ہے کہ شیشہ / حقہ پینے پر فوری پابندی عائد کی جائے اس ضمن میں قانون شکنی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :