(ن) لیگ حکومت کا 8 اکتوبر کے موقع پر آزادکشمیر سے کوچ کرجانا شہداء کے ورثاء کیساتھ ناانصافی ہے‘تعمیروترقی کے منصوبے التواء کاشکارہیں‘ فاروق حیدر نے کابینہ سمیت ملک بدر ہوکر کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے

پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر نائب صدر وسابق وزیر حکومت چوہدری پرویز اشرف کی میڈیا سے بات چیت

اتوار 8 اکتوبر 2017 16:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر نائب صدر وسابق وزیر حکومت چوہدری پرویز اشرف نے کہاہے کہ ن لیگ حکومت کا 8 اکتوبر کے موقع پر آزادکشمیر سے کوچ کرجانا شہداء کے ورثاء کیساتھ ناانصافی ہے ،تعمیروترقی کے منصوبے التواء کاشکار کردیئے گئے ہیں، فاروق حیدر نے کابینہ سمیت ملک بدر ہوکر کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے ، 8 اکتوبر تجدید عہد تعمیر ، بحالی ، اور شہداء کے ورثاء کے غم میں شریک ہونے کا دن تھا۔

وزیراعظم شہداء زلزلہ کی برسی چھوڑ کر بیرون ممالک دعوتیں اڑانے چلے گئے جو کشمیریوں کیساتھ بھونڈا مذاق ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ فاروق حیدر حکومت کوعوام کیساتھ کوئی لگائو نہیں، اپنے اقتدار کیلئے کشمیری فرزندہونے کی گیت گائے جارہے ہیں، دوگناہ بجٹ لیکر اسمبلی میں بیٹھنے والے 11 ارب روپے زلزلہ بحالی پر خرچ کریں ۔

انہوں نے کہاکہ ن لیگی ورکر مسلم لیگ ن کی حکومت باالخصوص فاروق حیدر سے نالاں ہیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی سب سے بڑی نااہلی وفاق سے دوگناہ بجٹ حاصل کرنے کے باجود بھی اس وقت ریاست کانظام مفلوج ہوکر رہ گیاہے ۔ عوام کی خدمت کے دعویدار آزادکشمیر کے دارالحکومت کو ہی بھول گئے ہیں، عوام خوار ہوچکی ہے ، زلزلہ سے متاثرہ منصوبوں پر موجودہ حکومت کے دور میں ا لتواء کاشکار ہوچکے ہیں۔جو ن لیگ کی گڈ گورننس پر سوالیہ نشان ہے ۔