سوات اور گردونواح میں 4 شدت کا زلزلہ، لوگ خوف وہراس میں مبتلا ہوگئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 8 اکتوبر 2017 15:49

سوات اور گردونواح میں 4 شدت کا زلزلہ، لوگ خوف وہراس میں مبتلا ہوگئے
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08 اکتوبر2017ء ) : سوات اور گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،زلزلے کے باعث لوگ خوف وہراس میں مبتلا ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے باعث لوگ خوف میں مبتلا ہوگئے۔لوگ کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے اپنے گھروں اوردکانوں سے باہرسڑکوں پرنکل آئے۔زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت 4جبکہ زلزلے گہرائی 126کلومیٹرریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکزکوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :