امریکی محکمہ خارجہ کی سعودیہ کو اینٹی میزائل سسٹم فروخت کرنے کی منظوری

اتوار 8 اکتوبر 2017 15:31

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2017ء) پینٹاگون میں دفاعی تعاون کی ایجنسی نے کہا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو اینٹی میزائل سسٹم تھیڈ 15 ارب ڈالر میں فروخت کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق یہ سودا سعودی عرب اور خلیج کے امن و امان کی خاطر کیا گیا۔پینٹاگون کا کہناہے کہ اس سودے سے امریکہ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے مفادات مضبوط ہونگے۔ اس سے سعودی عرب اور خلیج کا امن بھی مستحکم ہوگا۔ اس سودے کی بدولت سعودی عرب کا دفاع زیادہ مضبوط ہوجائیگا۔

متعلقہ عنوان :