جعلی پیرکاخونی عمل،سگے چچاچچی کا اولادکیلئے اپنی 8ماہ کی بھیتجی کی لاش پرغسل

ملزمان نے اولاد کیلئے ماں کویرغمال بناکربچی کوقتل کیااور غسل کرکے لاش کھال میں پھینک دی،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا،میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 8 اکتوبر 2017 13:52

جعلی پیرکاخونی عمل،سگے چچاچچی کا اولادکیلئے اپنی 8ماہ کی بھیتجی کی ..
اٹھارہ ہزاروی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08 اکتوبر2017ء ) : اٹھارہ ہزاروی میں جعلی عامل نے معصوم بچی کی جان لے لی،جعلی پیر کی ہدایت پر سگے چچاچچی نے اولادکیلئے اپنی 8ماہ کی بھیتجی کی لاش پرغسل کردیا،دونوں ملزمان نے بچی کی ماں کویرغمال بناکربچی کوقتل کیااور لاش کھال میں پھینک دی،ماں نے رہائی کے بعد دونوں کے خلاد مقدمہ درج کروادیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹھارہ ہزاروی میں معصوم بچی کے قتل کاایساواقعہ پیش آیاہے کہ انسانیت لرز جائے۔

چچا چچی نے جعلی پیر کے کہنے پراولاد کی خاطراپنی بھتیجی کو قتل کرکے اس کی لاش پر غسل کیا۔ماں نے دونوں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کروادیاہے۔ایف آئی آرکے متن کے مطابق مریداں مائی نے بتایاکہ اس کے گھروالے پیرپرست اور جادو ٹونے پریقین رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

میرے دیورسکندرکی دوسری شادی کی گئی لیکن اولاد نہ ہوئی۔جس پردونوں میاں بیوی پیرکے پاس گئے۔

پیر نے ان سے کہا کہ معصوم بچی کوقتل کرکے اس کی لاش پرغسل کریں۔توایک سال میں بیٹا پیدا ہوگا۔ خونی جعلی عامل کے کہنے پرسکندراور ثمینہ نے مجھے یرغمال بناکرمیری 8ماہ کی بیٹی فاطمہ کوباہرلے جاکرقتل کردیا اور لاش کھال میں پھینک دی۔مقتول بچی کی ماں نے میکے جا کرخاندان کے 6 نامزداور 2 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کروادیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :