افغانستان میں بڑھنے والے دہشت گردی کے واقعات پر تشویش ہے ، نیٹو

اتوار 8 اکتوبر 2017 13:30

بخارسٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 اکتوبر2017ء) نیٹو کی پارلیمانی اسمبلی کے صدر پالو ایلی نے کہا ہے کہ نیٹو افغانستان میں بڑھنے والی دہشت گردی پر خدشات رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ میںصحافیوں سے بات کرنے والے ایلی نے بتایا کہ "نیٹو دستوں کے اس ملک سے سن 2014 میں انخلا کے بعد دہشت گردی کے واقعات میں تیزی آئی ہے جو کہ باعث تشویش ہے۔نیٹو دستوں کے انخلا کے بعد دہشت گرد تنظیم طالبان کے ملک میں اپنے کنٹرول میں ہونے والے علاقوں کو وسعت دینے پر توجہ مبذول کرانے والے ایلی کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال افغانی شہریوں کو دوسرے ملکوں کو نقل مکانی پر مجبور کر رہی ہے۔مشرقی یورپ کو افغانی شہریوں کی گزشتہ 2 تین سال میں کثیر تعداد میں آمد اس حقیقت کی عکاس ہے۔

متعلقہ عنوان :