سی پیک خطہ میں اور اس کے باہر عوام کی بہتری کیلئے ترقی اور رابطوں کا منصوبہ ہے،ترجمان دفتر خارجہ

اتوار 8 اکتوبر 2017 00:10

اسلام آباد۔7 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2017ء) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) خطہ میں اور اس کے باہر عوام کی بہتری کیلئے ترقی اور رابطوں کا منصوبہ ہے۔

(جاری ہے)

سی پیک کے حوالے سے امریکی سیکرٹری ڈیفنس جیمز مائیر کے بیان کے حوالے سے ہفتہ کو میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو بھارتی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور گھنائونے جرائم پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔

ایک پریس ریلیز میں ترجمان کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ جہاں تک جموں وکشمیر کا مسئلہ ہے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے کوششوں اور اقوام متحدہ کی نگرانی میں کشمیریوں کو حق خود ارادیت کو استعمال کرنے کا حق ملنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :