بہاولپور میں طالبات کو باسکٹ بال میچ جیتنا مہنگا پڑگیا، ہارنے والی ٹیم نے مار مار کر درگت بنادی

ہفتہ 7 اکتوبر 2017 22:25

بہاولپور میں طالبات کو باسکٹ بال میچ جیتنا مہنگا پڑگیا، ہارنے والی ..
بہاولپور:(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اکتوبر2017ء) بہاولپور میں اسکول طالبات کے مابین ہوانے والا میچ لڑائی میں تبدیل ہوگیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق بہاولپور کے سرکاری اسکول میں طالبات کی دو ٹیموں کے مابین ہونے والے باسکٹ بال میچ میں ہارنے والی ٹیم نے جیتنے والی ٹیم کی درگت بنادی تاہم لڑائی کے دوران کئی طالبات بیہوش ہوگئیں جس کے بعد ریسکیو نے پہنچ کر طالبات کو طبی امداد دی اور کئی طالبات کو ہسپتال منتقل کیا۔