کوئٹہ،کچلاک روڈ پر ٹریفک حادثہ،دو افراد زخمی،پولیس

ہفتہ 7 اکتوبر 2017 22:18

کوئٹہ۔07 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2017ء) کوئٹہ کے علاقے کچلاک روڈ پر ٹریفک حادثہ میں دو افراد زخمی ہوگئے ہیں ،پولیس کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے علاقے کچلاک روڈ پر تیز رفتاری کے باعث ٹریفک حادثہ جس کے نتیجے میں ارشاد اور روحان زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر کوئٹہ سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

بولان کے علاقے میں ایک ہی قبائل کے دو گرہوں میں جھگڑا ایک شخص جاںبحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا،سرکاری ذرائع کے مطابق بولان کے علاقے میں پرانی دشمنی کی بناء پر ایک ہی قبائل کے دو گرہوں میں لاٹھیوں اور ڈنڈوں کے آزادانہ حملے میں ایک شخص جاںبحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔لیویز فورس نے موقع پر پہنچ کردونوں گروہوں میں جھگڑا بند کرادیا ،لاش اور زخمی کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا ۔