مسلم لیگ (ق) بلوچستان کا لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کو بلوچستان میں خوش آمدید

ہمیں اُمید ہے کہ وہ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بلوچستان میں امن و شانتی کیلئے اہم کردار ادا کریں گے، میر عبدالکریم نوشیروانی

ہفتہ 7 اکتوبر 2017 22:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اکتوبر2017ء) مسلم لیگ (ق) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری اور رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالکریم نوشیروانی نے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کو بلوچستان میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اُمید ہے کہ وہ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بلوچستان میں امن و شانتی کیلئے اہم کردار ادا کریں گے۔

صوبے میں قیام امن اور ترقی و خوشحالی کیلئے ہم اُنہیں ہر قسم کے تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔ یہاں جاری کئے گئے اپنے ایک بیان میں رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ میں نئے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کو خاران کے عوام کی طرف سے خاران آنے کی دعوت دیتا ہوں خاران، چاغی وہ سرزمین ہے جس نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اس عظیم سرزمین پر ہماری دعوت پر اس سے قبل کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض بھی تشریف لائے تھے اور میں اُمید کرتے ہیں کہ نئے کمانڈر سدرن کمانڈ بھی ہماری دعوت کو باضابطہ طور پر قبول کریں گے اور ہمیں عزت بخشیں گے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ بلوچستان میں قیام امن اور ترقی و خوشحالی کیلئے پاک افواج اور دیگر سیکورٹی فورسز کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں پاک فوج کی اعلیٰ قیادت آج بھی صوبے میں امن و شانتی اور ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا موثر کردار ادا کررہی ہے بلوچستان کے عوام کو پاک افواج پر فخر ہے ہمیں اُمید ہے کہ نئے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ اور ان کی ٹیم بھی بلوچستان میں ترقی و خوشحالی اور امن و شانتی کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کرے گی اور جس طرح سے حکومت اور پاک افواج اس عظیم مقصد کیلئے ایک پیج پر کام کررہے ہیں اُسے ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :