(ن) لیگی حکو مت نے سا زش کے تحت الیکشن بل میں اصلا حات کے طور پر آئینی طور پر غیر مسلم اقلیت قرار دیئے جا نے والے قادیانیوں کو مسلمانوں کی صفوں میںشامل کر نے کی جو نا قابل معا فی غلطی کی ہے قادیانیوں کے سہو لت کا ر اللہ اور رسول کے مجرم ہیں، انکے خلاف قومی اسمبلی میں آواز بلند کروںگا

آزاد رکن قومی اسمبلی محمد زین الٰہی کا اٹک میں’’سیرت خاتم النبیین سیمینار ‘‘ سے خطاب

ہفتہ 7 اکتوبر 2017 21:34

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اکتوبر2017ء) آزاد رکن قومی اسمبلی محمد زین الٰہی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکو مت نے سا زش کے تحت الیکشن بل میں اصلا حات کے طور پر آئینی طور پر غیر مسلم اقلیت قرار دیئے جا نے والے قادیانیوں کو مسلمانوں کی صفوں میںشامل کر نے کی جو نا قابل معا فی غلطی کی ہے قادیانیوں کے سہو لت کا ر اللہ اور رسول کے مجرم ہیں، انکے خلاف قومی اسمبلی میں آواز بلند کروںگا ۔

وہ ہفتہ کو جنا ح ہال ضلع کونسل اٹک میں’’سیرت خاتم النبیین سیمینار ‘‘ سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلع بھر سے آئے ہو ئے ہو میو پیتھک ڈاکٹرز کی کثیر تعداد مو جو د تھی،اختتا می دعا معروف عالم دین قا ضی اسعد الحسینی نے کرائی سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے قو می اسمبلی کے رکن محمد زین الٰہی نے کہا کہ حلف نا مہ میں تبدیلی کی وہ پر زور مذمت کر تے ہیں حکو مت نے اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے تا ہم یہ غلطی نا قا بل معا فی ہے حکمران اپنے اقتدار کے لئے شعا ئر اسلام سے چھیڑ چھاڑ کی جسارت نہ کریں آئین میں شامل اسلامی دفعات کے لئے پوری قوم متحد اوربیدار ہے ہم اسلام اور پاکستان کے خلاف کو ئی ساز ش کامیاب نہیں ہو نے دیں گے ،ختم نبوت ایمان کی اساس ہے، اس میں زرا سی بھی گنجان ایمان کے نور سے محروم کر دیتی ہے ، گنا ہ گار سے گناہ گار بھی ختم نبوت کے تحفظ کے لئے اپنی جان کو قربان کر نے کے لئے تیار رہتا ہے انہو ںنے مطالبہ کیا کہ ختم نبوت شق میں تر میم کر نے والوں کا تعین کریں اور انہیں قرا ر وا قعی سزا دے تا کہ آئندہ ایسے حادثات سے بچا سکے انتخابی اصلاحا ت کمیٹی سے بازپر س کی جا ئے اور ذمہ داران پوری قوم کے سا منے اعلا نیہ معا نی و تو بہ کریں تاکہ سرکار مدینہ کے سا منے سر خرو ہو سکیں، ختم نبوت کے حلف کو آئین سے نکا لنے کی منظم سازش کر نیوالوں کو بے نقاب کیا جائے محض کلیریکل غلطی قرار دے کر اتنے بڑے معاملے کو دبا یا نہیں جا سکتا کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کے ٹھیس پہنچا نے وا لے کسی رعا یت کے مستحق نہیں عقیدہ ختم نبوت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے جس پر کو ئی مصلحت بر داشت نہیں کی جا سکتی ، قا دیانی اور قا دنیت اہل اسلام کے لئے ایک نا سور ہیں انگریزوں کا خود کاشتہ ،بد بودار پو دا حکومتی مہربانیوں سے تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے پاکستان میں اعلیٰ کلیدی عہدوں پر برا جمان قادنیانی ملی استحکام کو متزلزل کر رہے ہیں حکو مت ہوش کے ناخن لے اور شخصی اقتدار کے لئے اسلا می اقدار ، روا یات اور آئین میں شامل اسلامی دفعات کے ساتھ کلواڑ نہ کریں وگر نہ دنیا میں بھی نشا ن عبر ت بن جا ئیں گے اور آخرت میں خسارہ ان کا مقدر ہو گا پاکستان کلمہ کی بنیا د پر لا کھوں مسلمانوں نے اپنی جا نوں کے نظرا نے پا ک دامن خواتین نے اپنی عزتیں نیلام کر کے وطن عزیز کو خون اور اپنی عزت جیسی نا یا ب چیز سے بنا یا ہے اس مملکت خد ادا د میں ہمیشہ اللہ اور اس کے رسول کے بتا ئے گئے راستوں قرآن و سنت کی روشنی میں قائم ہو نے والے قوا نین پر عمل کیا جا ئے گا اور ا س سے انحراف کر نے والوں کے خلاف وہ قومی اسمبلی میں اور پوری قوم سڑکوں اور گلیوں میں سرا پا احتجاج بن جا ئے گی حضور کی نا موس پر جا ن قربان کر نا سب سے بڑی سعا د ت ہے اور اس کے لئے وہ ایک لمحہ بھی ضا ئع کیئے بغیر جان کا نذرا نہ پیش کر نے سے دریغ نہیں کریں گے ساڑھے 14سو سال سے یہی امت مسلمہ کا متفقہ عقید ہ چلا آرہا ہے جو انشاء اللہ قیامت تک قا ئم رہے گا حضور نبی پاک حضرت محمد اللہ تبارک و تعالیٰ کے سچے اور آخری نبی ہے اسی عقید ہ کی بدو لت پا کستا ن بنا اور آج تک قا ئم ہے اور اس کے بر عکس عقیدہ در اصل پاکستان کو نست و نا بود کر نے کی سازش ہے عقیدہ ختم نبوت دنیا بھر میں بسنے والے دو ارب مسلمانوں کا متفقہ عقید ہے۔