وزیراعظم سے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کے چیئرمین عرفان کھوکھر کی ملاقات، سردیوں میں ایل پی جی کی قیمتیں مستحکم رکھنے پر تبادلہ خیال

ہفتہ 7 اکتوبر 2017 20:59

وزیراعظم سے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کے چیئرمین عرفان کھوکھر کی ملاقات، ..
مورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی آف پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے ملاقات کی اور سردیوں میں ایل پی جی کی بلاتعطل فراہمی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا اس ضمن میں عرفان کھوکھر نے بتایا کہ ڈسٹرک نوشہرو مورو جلسے کے بعد جتوئی ہاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے انہوں نے ملاقات کی ہے جس کے دوران سردیوں میں ایل پی جی کی قیمتیں مستحکم رکھنے ، امپورٹ اور لوکل کی قیمت میں فرق ختم کر کے یکساں کرنے، عوام کو سستی گیس مسلسل فراہم کرنے اور سردیوں میں گیس وافر مقدار میں مہیا کرنے کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں اپنی تجاویز سے آگاہ کیا عرفان کھوکھر نے بتایا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے انہیں مزکورہ امور پر مشاورت کے لئے اسلام آباد طلب کیا ہے اور وہ جلد وزیراعظم سے دوبارہ ملاقات کر کے انہیںتحریری تجاویز دیں گے تاکہ موسم سرما میں ملک بھر کے عوام کو سستی قیمت پر ایل پی جی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی مسائل فوری حل کرنے پر یقین رکھتی ہے اور اس کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے