کراچی میں پولیس مقابلے میں القاعدہ کے 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک،

دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم القاعدہ برصغیر سے تھا، ایس ایس پی ملیر راؤ انوار

ہفتہ 7 اکتوبر 2017 20:59

کراچی میں پولیس مقابلے میں القاعدہ کے 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اکتوبر2017ء) ناردرن بائی پاس پر پولیس سے جھڑپ میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ذرائع کے مطابق ناردرن بائی پاس پر پولیس سے جھڑپ میں 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے بتایا کہ تاحال دہشت گردوں کی شناخت نہیں ہوئی تاہم ان کا تعلق کالعدم تنظیم القاعدہ برصغیر سے تھا اور وہ کسی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔راؤ انوار نے کہا ہے کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چھاپا مارا تو مسلح افراد نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ سیکورٹی اہلکاروں سے مقابلے میں چاروں دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ پولیس جوان محفوظ رہے۔ ہلاک شدگان کے پاس سے کلاشنکوف، دستی بم اور ٹی ٹی پستول برآمد ہوئے ہیں

متعلقہ عنوان :