وزارت مذہبی امور کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے،ایکشن کمیٹی متاثرین حج کوٹہ کمپنیوں کی رجسٹریشن منسوخی اور نئی آڈٹ فرم کے ذریعے دوبارہ جانچ پڑتال کرانے کی مذمت

ہفتہ 7 اکتوبر 2017 19:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اکتوبر2017ء) ایکشن کمیٹی متاثرین حج کوٹہ کے بانی الحاج سعید صابری نے کہا ہے کہ 2012 سے وزارت مذہبی امور میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے اور نئی آڈٹ فرم کے ذریعے دوبارہ جانچ پڑتال کرانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت مذہبی امور کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزارت نی2015،2016 اور 2017 میں حج کوٹہ کو اصول وضوابط کو پس پشت ڈالتے ہوئے من پسند کمپنیوں میں تقسیم کیا تھا ،اس سال حکومتی حج آپریشن بری طرح ناکام رہا، وزارت سپریم کورٹ کے احکامات کے برعکس 60فی صد کوٹہ اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے، جبکہ عدالتی احکامات کے برعکس نئی انرولڈ کمپنیوں کو نظر انداز کررہی ہے۔

سعید صابری نے کہا کہ وزارت مذہبی امور کے حکام قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے احکامات کو بھی پس پشت ڈال رہی ہے، اب نئے سرے سے جسٹریشن کا ڈھول پیٹ من پسند کمپنیوں کو نوازنے کیلئے آڈٹ کا ڈھونگ رچایا جارہا ہے، سعیدصابری نے کہا ہے کہ اگر وزارت کو کچھ کمپنیوں کو الاٹ کے گئے نمبروں پر اعتراض تھاتو ان کمپنیوں کا آڈٹ کرایا جاتا،جبکہ ملک بھر کی حج کوآپریٹو کمپنیوں کی ازسرنو رجسٹریشن سے کرپشن کا دروازہ کھولا جارہاہے۔

متعلقہ عنوان :