جدہ میں شاہی محل کے قریب حملہ، ایک حملہ آورہلاک،2شاہی سکیورٹی اہلکارجاں بحق

امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو باہرنکلنے سے منع کردیا،سعودی حکومت نے واقعہ کی ابھی تصدیق یاتردید نہیں کی۔عرب میڈیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 7 اکتوبر 2017 19:25

جدہ میں شاہی محل کے قریب حملہ، ایک حملہ آورہلاک،2شاہی سکیورٹی اہلکارجاں ..
جدہ(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 اکتوبر2017ء ) : سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں السلام شاہی محل کے قریب ملزمان نے حملہ کردیا،جس کے نتیجہ میں 2 شاہی محل کے سکیورٹی اہلکارجاں بحق ہوگئے اورحملہ جوابی فائرنگ میں ہلاک کردیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں امریکی سفارتخانے نے جدہ میں مقیم اپنے شہریوں کو باہرنکلنے سے منع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی سفارتخانے نے جدہ میں السلام شاہی محل کے قریب حملہ کی سوشل میڈیا پرچلنے والی خبروں کے پیش نظر اپنے شہریوں سرگرمیاں محدود رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ سعودی سکیورٹی فورسزکی حملہ آوروں کے خلاف واقعہ پر قابو پانے کیلئے کاروائی جاری ہے۔ سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے میں 2شاہی محل کے سکیورٹی اہلکارجاں بحق ہوگئے اورحملہ جوابی فائرنگ میں ہلاک کردیا گیا ہے۔ ساحلی شہرجدہ میں جہاں حملہ کیا گیا ہے وہاں کچھ فاصلے پرہی عبدالعزیز اور انڈلس روڈ واقع ہیں۔دوسری جانب سعودی حکومت نے واقعہ کی ابھی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :