گلو بٹ انسانیت کے علمبردار بن کر سامنے آ گئے ،برما کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ساتھیوں کے ہمراہ مظاہرہ
پاکستان ایٹمی طاقت ہے ،ہمارے حکمران مجھے کیوں نکالا کا واویلا چھوڑ کر برما کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر آواز بلند کریں متاثرین سانحہ ماڈل ٹا?ن ، قوم سے معافی مانگتا ہوں، شیشہ توڑنے والے کو 11سال قید اور قتل کرنیوالے آزاد پھر رہے ہیں' گفتگو
ہفتہ 7 اکتوبر 2017 19:33
(جاری ہے)
انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں سب سے پہلے سانحہ ماڈل ٹا?ن پر تمام انسانیت اور خصوصا متاثرین سے معافی مانگتا ہوں اور میں اپنے کردار پر شرمندہ ہوں۔
میں 14معصوم شہدا کے ورثا کے ساتھ کھڑا ہوں اور ان کے ساتھ حق کی آواز اٹھاتا رہا ہوں،میں نے صر ف شیشے توڑتے تو مجھے 11 سال قید کی سزا سنا دی گئی اور میں تقریبا تین سال جیل میں رہا لیکن جنہوںنے قتل کئے وہ آزاد پھر رہے ہیں، میرا بھی مطالبہ ہے کہ جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ سامنے آئے، اس سازش کے پیچھے جو بھی کردار تھے وہ سامنے آنے چاہئیں اور انہیں بے نقاب ہونا چاہیے، پوری دنیا میں مسلمانوں کی آبادی دو ارب کے قریب ہے لیکن برما کے مسلمانوں کے لئے کچھ نہیں کر پارہے۔ ہمارے ہاتھوں میں تو چوڑیاں ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لیڈروں نے واویلا مچا رکھا ہے کہ مجھے کیوں نکالا میں انہیں کہتا ہوں اس کو چھوڑ کر برما کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کریں۔ پاکستان ایٹمی طاقت ہے ہمیں آگے بڑھ کر موثر آواز اٹھانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی وارننگ دیتا ہوں کہ مظالم سے باز آ جا? ورنہ ایک مسلمان کی چنگاری سے جنگ شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں سے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند نہیں کی جاتی اس فورم کا بائیکاٹ کر دینا چاہیے۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.