چترال ‘دروش میںگاڑی گہری کھائی میںگرنے سے ایک شخص جاں بحق ‘سات زخمی

ہفتہ 7 اکتوبر 2017 19:10

چترال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2017ء) چترال کے علاقہ دروش میںگاڑی گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں ایک شخص جاںبحق جبکہ سات افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک موٹر کار دروش سے گہریت جارہی تھی کہ سید آباد کے قریب گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سڑک سے نیچے کھائی میںگرگئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار سمیع اللہ نامی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا جبکہ سات افراد شدید زخمی ہوگئے‘ گاڑی میں سوار تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :