لنڈی کوتل میں امن کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح

ہفتہ 7 اکتوبر 2017 19:10

لنڈی کوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2017ء) خیبرایجنسی لنڈیکوتل حمزہ بابا مزار کے قریب سپورٹس گرائونڈ پر امن کرکٹ ٹورنمنٹ شروع ہوگیا ٹورنمنٹ کا افتتاح گزشتہ روز لنڈیکوتل کے تحصیلدار تحسین اللہ اور خیبر سپورٹس کلب کے صدر معراج الدین شینواری نے کیا جبکہ اس موقع پر جماعت اسلامی فاٹا کے نائب امیر زرنور افریدی ،لائن افیسر ٹیکاخان افریدی ،صوبیدار جمشید شلمانی طورخم کسٹم کلئرنس کے صدر حیات اللہ شینواری ،پی جی پی کے صدر دولت شاہ افریدی ،محمد حکیم افریدی کے علاوہ علاقے کے کثیر تعداد میں تماشائی بھی موجود تھے امن کرکٹ ٹورنمنٹ میں کل 34ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں کرکٹ ٹورنمنٹ کے افتتاحی تقریب کے موقع پر خیبر سپورٹس کلب کے صدر معراج الدین شینواری خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کہ کھلاڑیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہیں تاہم اس جانب حکومتی سرپرستی کی ضروت ہے ،امن کرکٹ ٹورنمنٹ کے افتتاحی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی تحصیلدار تحسین اللہ نے لنڈیکوتل سپورٹس کے منتظمین میں شیلڈ بھی تقسیم کئے

متعلقہ عنوان :